• KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm
  • KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کروادی

شائع March 4, 2024
—فائل فوٹو: بشکریہ پنجاب اسمبلی ویب سائٹ
—فائل فوٹو: بشکریہ پنجاب اسمبلی ویب سائٹ

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریکوزیشن رانا آفتاب احمد خان چیف وہپ، رانا شہباز کوارڈینیٹر سنٹرل پنجاب اویس ورک کی جانب سےجمع کرائی گئی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ میں یہ ریکوزیشن اپوزیشن کے 101 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔

ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان،مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں مزید کہا گیا کہ مینڈیٹ چوری کےخلاف احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں کا معاملہ بھی اپوزیشن ایوان میں اٹھانا چاہتی ہے۔

ریکوزیشن میں مزید کہا گیا کہ کارکن احمد شاہ کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ بھی ایوان میں اٹھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان ریکوزیشن پر 14 روز کے اندر اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے آئینی طورپر پابند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025