• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

شائع March 3, 2024
گروہ عادی جرائم پیشہ ہے جو کئی بار گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
گروہ عادی جرائم پیشہ ہے جو کئی بار گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں خوف کی علامت بننے افغان ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ نجیب اللہ کو ساتھی صدام سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

دس رکنی گروہ افغانیوں پر مشتمل ہے جو دوران ڈکیتی قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔

گروہ کے دو کارندوں نے نارتھ کراچی میں 13 فروری کو مزاحمت پر پولیس اہلکار واحد کو قتل کیا تھا، جنہیں گرفتار ملزمان نے پولیس اہلکار کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کیا ہے۔

گروہ عادی جرائم پیشہ ہے جو کئی بار گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024