دنیا فلسطین میں جاری مظالم روکنے میں ناکام رہی، شہباز شریف
نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا فلسطین میں جاری مظالم روکنے میں ناکام رہی۔
وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کی جائے گی، خواتین کو مردوں کے برابر تنخواہ اور حقوق دیےجائیں گے، چاروں صوبوں میں ایکسپورٹ زون کا جال پھیلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد کریں گے، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازارگرم ہے، دنیا فلسطین میں جاری مظالم روکنے میں ناکام رہی, فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔