بجلی، ٹیکس چوری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، شہباز شریف
نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی چوری اور ٹیکس چوری ملک کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کا چیلنج ایک اور بہت بڑا چیلنج ہے، 23 سو ارب بجلی کی مد میں کا گردشی قرضہ ہے ہم پر، ایک غریب قوم اس ساری صورتحال میں نہیں چل سکتی، ہمارے ملک میں چھ سو ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے۔
شہباز شریف نے تقریر کے دوران بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں گھڑی چوری کی بات نہیں کر رہا بجلی کی بات کر رہا ہوں، ان لوگوں نے پاکستان اور افواج کے خلاف زہر اگلا، قومی اداروں پر 6 سو ارب روپے کا ہے، قرضے کا حجم 8 سو ارب روپے ہو چکا ہے، بجلی اور ٹیکس چوری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، بجلی اور ٹیکس چوری کا سارا بوجھ غریب اٹھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے زہراگلا جس پر دنیا نے پی آئی اے پر پابندی لگادی، ٹیکس چوری کو روکنے کی نگرانی خود کروں گا، 5 لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دیں گے، آئی ٹی کی مصنوعات کو برآمد کرکے زرمبادلہ کمائیں گے۔