• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گلوکارہ ریحانہ کی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل

شائع March 2, 2024
فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں نامور پاپ اسٹار امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دیے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دنیا کے چند بااثر اور نامور شخصیات بھارت کی ریاست گجرات پہنچ گئے ہیں۔

28 سالہ اننت امبانی جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہیں جبکہ الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون رڈ اور ایوانکا ٹرمپ اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔

ایوانکا ٹرمپ نے سنہری اور چاندی کی کڑھائی سے بنی ساڑھی پہنی، وہ اپنے شوہر اور ان کی بیٹی کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں
ایوانکا ٹرمپ نے سنہری اور چاندی کی کڑھائی سے بنی ساڑھی پہنی، وہ اپنے شوہر اور ان کی بیٹی کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں

انہی میں امریکی پاپ اسٹار ریحانہ بھی شامل تھیں جو تقریب سےقبل یکم مارچ کی صبح بھارت پہنچی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امبانی کے آبائی شہر جام نگر میں ریحانہ، مارک زکربرگ اپنی اہلیہ پریسیلا چن کے ساتھ تقریب میں موجود ہیں۔

گلوکارہ ریحانہ، (جنہوں نے اگست 2023 میں اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا) پہلی بار بھارت کی کسی تقریب میں میوزک پرفارمنس دے رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریحانہ نے تقریب میں شرکت کے لیے 90 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیا ہے دوسری جانب ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ریحانہ کو پرفارم کرنے کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈز( یعنی ایک ارب 76 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ کی پرفارمنس کے لیے شاندار اسٹیج تیار کیا گیا جس میں وہ رقص کررہی ہیں اور امبانی جوڑے کو مبارک باد پیش کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ انہیں بھارتی پولیس اہلکاروں اور پاپرازی فوٹوگرافرز کے ساتھ تصاویر لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اسی تقریب کے دوران بولی وڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ نے ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی ڈیرن براوو (جو ڈی جے براوو کے نام سے مشہور ہیں) کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024