• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کام نہیں مل رہا، اس لیے ڈراما اور فلم لکھ رہا ہوں، دانیال ظفر

شائع February 29, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار و اداکار دانیال ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ان دنوں ایک ڈراما اور فلم لکھنے میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ ان کے دوست اداکار خاقان شاہنواز بھی شریک ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں دانیال ظفر نے بتایا کہ فی الحال وہ کسی دوسرے منصوبے میں کام نہیں کر رہے، البتہ وہ ایک ڈراما اور فلم لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے ڈرامے اور فلم کی کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا، تاہم کہا کہ وہ خود بھی کام کرتے دکھائی دیں گے۔

دانیال ظفر نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ صرف فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے یا اپنے لکھے ہوئے ڈرامے میں بھی اداکاری کریں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی الحال مذکورہ ڈرامے اور فلم سے متعلق اپنے بھائی گلوکار و اداکار علی ظفر کو بھی کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کوئی کام نہیں مل رہا اور وہ کب تک کسی کردار یا پیش کش کا انتطار کرتے رہیں گے، اس لیے وہ خود ڈراما اور فلم لکھ رہے ہیں۔

دانیال ظفر نے ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ ویب اسپورٹس سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل وہ گلوکاری کرتے دکھائی دیتے تھے۔

’بارہواں کھلاڑی‘ میں ان کے ہمراہ خاقان شاہنواز، کنزہ ہاشمی، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل سمیت دیگر نے کام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024