• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

’دغا باز دل‘ کا ٹیزر اور گانا ریلیز

شائع February 29, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

فلم ساز وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کی آنے والی میگا کاسٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’دغا باز دل‘ کے ٹیزر کے بعد اس کا پہلا گانا بھی جاری کردیا گیا۔

’دغا باز دل‘ کو رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

اب فلم کے ہیرو علی رحمٰن اور ہیروئن مہوش حیات پر فلمائے گئے شادی کے گانے ’گوری تیرا جھمکا‘ جاری کردیا گیا۔

گانے میں مہوش حیات کو سرخ رنگ کے عروسی جب کہ علی رحمٰن کو بھی دلہا کے لباس میں شادی کے موقع پر ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

گانے سے قبل ’دغا باز دل‘ کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں فلم کے تمام مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔

فلم کے مختصر ٹیزر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی ٹرائی اینگل محبت کے گرد گھومتی ہوگی، یعنی مہوش حیات پر دو لڑکوں کو فدا ہوتے دکھائے جانے کا امکان ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مہوش حیات، سلیم شیخ، لیلیٰ واسطی، بابر علی، مومن ثاقب اور شاعر علی زریون بھی شامل ہیں۔

شاعر علی زریون نے گزشتہ ہفتے مہوش حیات کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ فلم میں مرشد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کے جاری کیے گئے شادی کے گانے ’گوری تیرا جھمکا‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین نے اس میں مہوش حیات اور علی رحمٰن کی ڈانس پرفارمنس کی بھی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024