• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی کنگز کے کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار، گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ شیڈول کے مطابق ہوگا

شائع February 29, 2024
فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ میں آج ہونے والے میچ سے قبل کراچی کنگز کے بیشتر کھلاڑیوں کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے بیشتر کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں اور میچ کے لیے کراچی کنگز کو 13 کھلاڑیوں کا اسکواڈ پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

جیمز ونس اور ڈینئل سیمز پیٹ کی خرابی کے باعث گزشتہ روز کا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

اب مزید کھلاڑی بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں جس سے کراچی کنگز کی انتظامیہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

کراچی کنگزکے کچھ کھلاڑیوں کو طبیعت بگڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا معائنہ جاری ہے۔

کھلاڑیوں کے علاوہ کوچنگ اسٹاف کے کچھ ارکان بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں۔

کراچی کنگز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 11کھلاڑی میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انتظامیہ نے کراچی کنگز کے گفتگو کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ شیڈول کےمطابق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024