• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
Live Election 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں شورشرابا، پی ٹی آئی ورکرز نے (ن) لیگی رکن پر جوتا پھینک دیا

شائع February 29, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دوران گیلریز میں بیٹھے تحریک انصاف کے ورکرز نے نعرے لگائے۔

(ن) لیگی رکن ثوبیہ شاہد کے ووٹ کاسٹ کے دوران ورکرز نے نازیبا نعرے لگائے جس کے بعد لیگی رکن شکایت لگانے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پاس پہنچ گئیں۔

نامزد وزیر اعلیٰ نے ثوبیہ شاہد کے سر پر ہاتھ رکھا، تاہم وہ ورکرز کو خاموش کرانے میں ناکام رہے۔

نعروں اور ہلڑ بازی کے دوران گیلریز سے پی ٹی آئی ورکرز نے ثوبیہ شاہد پر جوتا پھینک دیا۔

فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025