شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

شائع February 29, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 فروری 2024 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ، بھتہ خوری اور اغوا کی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینٹائزیشن کا عمل جاری ہے اور علاقے کے عوام نے اس کارروائی کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025