• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ماہرہ خان کے بھارتی کلاتھنگ برانڈ کے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل

شائع February 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کلاتھنگ برانڈز میں بھارتی ماڈلز و اداکارائوں کے بعد اب سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے بھارتی کلاتھنگ برانڈ کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ ہفتے بھارتی اداکارہ پلک تیواری اور سونم باجوہ کی پاکستانی کلاتھنگ برانڈز کے لیے تشہیر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر پاکستانی افراد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ماڈلز کی خدمات کیوں حاصل کی گئیں؟

اب ماہرہ خان کی جانب سے بھارتی کلاتھنگ برانڈ ساون گاندھی کے ملبوسات کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے خوشی کے ساتھ حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔

ماہرہ خان کی تشہیر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھارتی کلاتھنگ برانڈز کی جانب سے شیئر کیا گیا، ساتھ ہی اداکارہ نے بھی انہیں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

پاکستانی اداکارہ کی بھارتی کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر پر زیادہ تر پاکستانی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان کی خوبصورتی اور انداز کی تعریفیں کیں۔

جس طرح پاکستانی برانڈز میں بھارتی ماڈلز کی تشہیر پر بعض افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، اسی طرح کچھ بھارتی افراد نے بھی ماہرہ خان کے انڈین برانڈ میں کام کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025