• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ ہائیکورٹ: 9 مئی کیس میں گرفتار 2 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور

شائع February 28, 2024
—فائل فوٹو: وکی میڈیا کومنز
—فائل فوٹو: وکی میڈیا کومنز

سندھ ہائی کورٹ نے 9 مئی کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عدالت نے ملزم وقار اور رضوان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان 9 مئی کے واقعے کے بعد سے زیرِحراست تھے، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ فیصل میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024