• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حسن علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع February 28, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حسن علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ 26 فروری کو ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے حزال حسن علی رکھا ہے۔

حسن علی، جو اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے کہا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ الحمدللہ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ماں بیٹی دونوں صحت مند ہیں، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

29 سالہ کرکٹر نے اگست 2019 میں بھارتی نژاد دبئی میں مقیم لڑکی سامعہ آرزو سے شادی کی تھی اور دونوں نے اپریل 2021 میں اپنے ہاں پہلے بیٹی (یلینا حسن علی) کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

سامعہ آرزو کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

سامعہ آرزو زیادہ تر نوکری کے سلسلے میں یو اے ای میں مقیم رہتی ہیں تاہم وہ پاکستان بھی آتی رہتی ہیں۔

دونوں کے درمیان شادی سے ایک سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے اور ذرائع کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات فلائٹ میں ہی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024