سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بینظیر بھٹو نے انتخابات کیلئے راضی کیا، مراد علی شاہ
سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن بےنظیر نے 2002 میں الیکشن لڑنے کے لیے راضی کیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018 کے بعد آج ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوا، آج مجھے بے نظیر بھٹو شہید کی بہت یاد آرہی ہے، میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بے نظیر نے 2002 میں الیکشن لڑنے کے لیے راضی کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر پانچویں بار سندھ اسمبلی کا رکن بنا ہوں، میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، ایک وقت وہ بھی تھا جب کسی بھی وقت میری گرفتاری کا خطرہ تھا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر گرفتار کیا تو مراد علی شاہ جیل سے وزیر اعلیٰ بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے جایا گیا، آصف زرداری جیل میں رہے، آغا سراج درانی جیل سے آکر اسمبلی چلاتے تھے۔