• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

شائع February 26, 2024
عدالت نے نیب کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
عدالت نے نیب کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نیب کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی نیب کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود چوہدری نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے نیب کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

توشہ خانہ نیب کیس میں عدالت عالیہ نے سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب سے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس پر سماعت کی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025