• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm
Live Election 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، مریم نواز سمیت 60اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

شائع February 24, 2024

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت 60 اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

صوبائی اسمبلی کے امیدوار اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنا پنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں اور مریم نواز کے ساتھ ساتھ شافع حسین، مدد علی، میاں مجتبی، شجاع الرحمٰن نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

موجودہ اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 60 سے زائد اراکین ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025