• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

شاعر علی زریون بھی مہوش حیات کی فلم ’دغا باز دل‘ میں کاسٹ

شائع February 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول رومانوی شاعر علی زریون نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھی مہوش حیات، علی رحمٰن اور مومن ثاقب جیسی کاسٹ پر مبنی رومانٹک کامیڈی فلم ’دغا باز دل‘ میں دکھائی دیں گے۔

علی زریون نے اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لمبی چوڑی پوسٹ میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم میں مرشد کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں ان کا پہلا سین صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سخی حسن قبرستان میں مقبول مرحوم شاعر جون ایلیا کی قبر پر فلمایا گیا۔

علی زریون کے مطابق انہوں نے پہلی بار فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی جون ایلیا کی قبر پر حاضری دی اور اپنے فلمی کیریئر کا پہلا سین بھی شوٹ کروایا۔

انہوں نے فلم میں کاسٹ کرنے پر فلم ساز وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت کا بھی شکریہ ادا کیا جب کہ فلم کی کاسٹ مہوش حیات، علی رحمٰن، مومن ثاقب، لیلیٰ واسطی اور سلیم شیخ سمیت دیگر کے ساتھ کام کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ فلم میں مرشد کے روپ میں دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا کردار مختصر ہوگا یا پھر وہ مکمل کردار میں نظر آئیں گے۔

وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت پچھلے ماہ جنوری میں ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ’دغا باز دل‘ کو عید الفطر پر ریلیز کریں گے۔

اگرچہ انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا، تاہم فلم کے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی رومانٹک و کامیڈی ہوگی اور فلم مکمل طور پر کمرشل ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024