• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آئی ایم ایف کو خط لکھنا 24 کروڑ عوام پر حملہ ہوگا، شرجیل میمن

شائع February 24, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھنا 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے، سیاسی جماعت کا خط ملک کے 24 کروڑ عوام کے معاشی مفادات پر حملہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ان کی بات مانی تو لاکھوں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوں گے، مزید کہا کہ بعض شرپسند عناصر عدم استحکام چاہتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت آئی ایم ایف کو خط لکھنے جا رہی ہے، وہ جماعت خط لکھ رہی ہے، جوکہتی تھی بیرونی مداخلت نامنظور۔

انہوں نے کہا کہ کوئی محب وطن آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھ سکتا، آئی ایم ایف کے خط کے سامنے 9 مئی کے واقعات معمولی چیز ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ اسمبلی میں دوتہائی اکثریت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے۔

عمران خان کی جانب سے خط لکھے جانے کی تصدیق سے متعلق سوال پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ ’بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیے‘۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے خلاف ہم کچھ بھی نہیں کرے گے، ریاست، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024