• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Election 2024

مردان: این اے 23، پی کے 57 پر انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شائع February 23, 2024

الیکشن کمیشن نے مردان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 23 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 57 پر بے ضابطگیوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار کلیم اللہ خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔

ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ آپ کا مؤکل تو تیسرے نمبر پر آیا ہے، جب دوسرے نمبر پر آنے والے کو کوئی اعتراض نہیں تو آپ کو کیا اعتراض ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ حلقے میں بہت بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، آر او سے رپورٹ طلب کرلی جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ مردان کے حلقے این اے 23 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان ایک لاکھ 2 ہزار 175 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان 33 ہزار 910 اور کلیم اللہ خان 32 ہزار 655 ووٹ لے کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مردان کے حلقے پی کے 57 سے آزاد امیدوار محمد ظاہر شاہ 34 ہزار 437 ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان 16 ہزار 237 ووٹ لے کر دوسرے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امانت شاہ حقانی 12 ہزار 81 ووٹ لے کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024