لوگ ایئرٹکٹ اور ویزا پر بھی ایوارڈز شوز کی میزبانی کرلیتے ہیں، یاسر حسین

شائع February 22, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض اداکار انتہائی کم پیسوں اور یہاں تک کہ صرف ایئر ٹکٹ اور بیرون ملک کا ویزا ملنے پر بھی ایوارڈز شوز کی میزبانی کرلیتے ہیں۔

یاسر حسین کی صحافی ملیحہ رحمٰن کو دیے گئے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے ایوارڈز شوز میں نہ ہونے کا سبب بتاتے ہوئے کئی دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کم پیسوں یا پیسوں کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ایوارڈز شوز کی میزبانی کرنے والے افراد صرف جہاز کے اکانامی کلاس کے ٹکٹ پر بھی تیار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ ایئر اکانامی ٹکٹ، اس ملک کا ویزا جہاں ایوارڈز شو ہوگا اور کم پیسوں پر بھی میزبانی کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔

یاسر حسین کے مطابق وہی لوگ ایوارڈز شوز انتظامیہ کو یہ پیش کش بھی کرتے ہیں کہ وہ بیچ میں ڈانس بھی کرلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایوارڈز شوز کی میزبانی کرنے والے زیادہ تر لوگ ایسا ہی کر رہے ہیں، وہ ایئر ٹکٹ، ویزہ اور کم پیسوں سمیت صرف ایوارڈ ملنے پر بھی میزبانی کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیکن وہ خود ایسے کام نہیں کرتے، وہ نہ تو کم پیسے لیتے ہیں اور نہ ہی اکانامی ایئر ٹکٹ پر میزبانی کرتے ہیں۔

اگرچہ یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ ایوارڈز شوز کی میزبانی لوگ ایئر ٹکٹس اور ویزا پر بھی کرتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی اداکار یا میزبان کا نام نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025