• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں جھگڑا، 18 گرفتار

شائع February 22, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، پولیس نے 18 طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے، دیکھتے ہی دیکھتے لڑائی شدت اختیار کرگئی، تاہم جھگڑے کی وجہ اب تک واضح نہ ہوسکیں، مسلم ٹاؤن پولیس نے جھگڑے میں ملو ث 18 طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے آنے پر متعدد طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایس پی اقبال کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے میں ملوث باقی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024