• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لکی مروت: پولیس نے چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

شائع February 22, 2024
دہشتگردوں  نے بھاری ہتھیاروں سے لکی مروت پولیس چوکی پر حملہ کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے لکی مروت پولیس چوکی پر حملہ کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے لکی مروت پولیس چوکی پر حملہ کیا جب کہ جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) لکی مروت طارق حبیب کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیاگیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقعہ نہیں دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024