• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شاہ رخ خان پہلا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

شائع February 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شوبز کی دنیا میں بھارت کا نام روشن کرنے والے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کیریئر کا پہلا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارت میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈز کا آغاز 2012 میں ہوا اور اس کا شمار اچھے فلمی ایوارڈز میں ہوتا ہے اور ہر سال اس کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔

شاہ رخ خان کو پہلی بار دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی فلم جوان میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کے مطابق شاہ رخ خان کو جوان میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکار جب کہ ان کی ساتھی اداکارہ نیانتھرا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

اسی طرح رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے ہدایت کار کو بہترین فلم ساز جب کہ بوبی دیول کو بہترین بدترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتنے کے شاہ رخ خان نے اپنی تقریر میں جیوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں کئی سال بعد ایوارڈ ملا، انہیں ایسا لگا کہ شاید لوگ انہیں بھول چکے ہیں۔

انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوارڈز کے بھوکے ہیں اور انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اب بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

شاہ رخ خان نے ایوارڈ ملنے پر اپنی فلم کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ ان کی بدولت ہی انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔

دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل ایوارڈ سے قبل انہیں 2018 میں زی سائن کی جانب سے انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اس سے قبل شاہ رخ خان چنئی ایکسپریس میں شاندار اداکاری کرنے پر 2014 میں زی سائن کا ہی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

اب تک شاہ رخ خان 3 درجن کے قریب ایوارڈز جیت چکے ہیں، انہیں سب سے اہم پدما شری ایوارڈ 2005 میں بھارتی حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا۔

شاہ رخ خان تاحال بھارت کا نیشنل ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہے ہیں، ان سمیت دیگر مسلمان اداکاروں کو بھی تاحال نیشنل ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025