انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بلوچستان بارکونسل کا وکلا، آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان بارکونسل نے بلوچستان وکلا کانفرنس اور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان بار کونسل کے رکن ایگزیکٹیو کمیٹی راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان بار کونسل ملک گیر وکلا کانفرنس منعقد کرکے آئندہ کا لائحہ طے کرے گی۔
رکن ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مبینہ دھاندلی کے خلاف بلوچستان وکلا کانفرنس اور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔