• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دپیکا پڈوکون حمل سے ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شائع February 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے پہلے حمل سے ہیں اور اداکارہ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی ویب سائٹ دی ویک نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ حمل کے تیسرے اور چھٹے ماہ کے درمیان ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں اس وقت تیز ہوئیں جب کہ اداکارہ حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے فلمی میلے ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) میں شریک ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ نے بافٹا کے دوران خود محدود رکھا اور انہوں نے ایسے لباس کا انتخاب کیا، جس سے ان کا پیٹ نمایاں طور پر واضح نہ ہو۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی بافٹا کی تصاویر میں انہیں معمول کے مطابق دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھی دی ویک کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم تاحال جوڑے نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر دپیکا پڈوکون چند ہفتوں میں واضح طور پر اپنے حمل کا اعلان کریں گی چوں کہ وہ حمل کے 13 سے 26 ویں ہفتے کے دورانیے میں ہیں۔

دپیکا پڈوکون سے قبل اداکارہ انوشکا شرما کے دوسرے بار حاملہ ہونے جب کہ اداکارہ کترینہ کیف کے پہلی بار حاملہ ہونے کی خبریں بھی بھارتی میڈیا میں شائع ہوتی رہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کے حمل سے متعلق بھارتی میڈیا نے ایک ایسے وقت میں دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک ماہ قبل ہی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بچوں کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ووگ سنگاپور کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ان سے فیملی پلاننگ اور مستقبل میں بچے پیدا کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ جلد ماں بنیں اور نئی فیملی شروع کریں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 5 سال تعلقات میں رہنے کے بعد نومبر 2018 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024