• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سندھ پبلک سروس کمیشن کا پیپر ’لیک‘، شدید بدنظمی کے بعد ٹیسٹ ملتوی

شائع February 20, 2024
ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق منسوخ کیےگئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا—فوٹو:ڈان نیوز

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 16 کی اسامیوں کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ میرٹ ٹیسٹ میں ’پرچہ آوٹ‘ ہونے کے سبب امیداوار مشتعل ہوگئے جب کہ کمیشن نے بدنظمی کے سبب امتحان منسوخ کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پرچہ لیک ہونے کی اطلاع پر جامعہ این ای ڈی میں امیدوروں اور انتظامیہ کے درمیان تصادم ہوگیا، انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان ہاتھا ہائی کے بعد پرچے بھی پھاڑ دیے گئے۔

ادھرحیدر آباد میں بھی اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والا ٹیسٹ پرچہ آؤٹ ہونے پر ملتوی کردیا گیا جس پر امیدوارمشتعل ہوگئے اور ٹھنڈی سڑک پر دھرنا دے دیا۔

پولیس نے امیدواروں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو امیدواروں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق پرچہ آؤٹ ہونے۔ شوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور امیدواروں کی بدنظمی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دونوں شہروں میں ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024