• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

وزارت داخلہ کو شیر افضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

شائع February 20, 2024
عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ اور پولیس کو شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک کر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کے کیسوں کی تفصیلات کی فراہمی اور انھیں ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انھوں نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا، ان کے گھر کا رات ایک بجے دروازہ توڑا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

پولیس اور ایف آئی اے سے کیسوں کی تفصیل منگوالیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ پہلے نوٹس کرکے جواب مانگ لیتے ہیں۔

عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024