• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

شائع February 20, 2024
خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 50 کامیاب آزاد امیدوار اب تک سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، جن کے نوٹی فکیشن 16 فروری کو جاری کیے گئے تھے۔ فوٹو: ایکس
خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 50 کامیاب آزاد امیدوار اب تک سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، جن کے نوٹی فکیشن 16 فروری کو جاری کیے گئے تھے۔ فوٹو: ایکس

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 50 کامیاب آزاد امیدوار اب تک سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، جن کے نوٹی فکیشن 16 فروری کو جاری کیے گئے تھے۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں، الیکشن میں ملک بھرسے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمارےامیدواروں کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کریں گے، ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا کوئی نیا اتحاد نہیں ہوا ہے، سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی سے اتحاد 7،8 سال پرانا ہے، ہمارا پی ٹی آئی سے اتحاد غیر مشروط ہے، پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہی ہوگی، ہم ملک میں نظام مصطفی چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024