• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

سرکاری ملازمین کو دباؤ میں لانے، بلیک میل کرنے کے ہتھکنڈے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہیں، نگران وزیر اعظم

شائع February 19, 2024
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو واضح طور پر حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے منقسم مینڈیٹ دیا ہے — فائل فوٹو: اسکرین گریب
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو واضح طور پر حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے منقسم مینڈیٹ دیا ہے — فائل فوٹو: اسکرین گریب

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پرتشدد رویوں کا ریکارڈ رکھنے والے کچھ عناصر سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے اور ریاست پاکستان سے ان کی وفاداری ہٹانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سمیت مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو واضح طور پر حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے منقسم مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرتشدد رویے کا ثابت شدہ ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر سوشل میڈیا کو بلیک میلنگ کے لیے ہتھیار کے طور پر اپنانے سمیت اب مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور سرکاری ملازمین کی وفاداریاں ریاست پاکستان سے ہٹا کر پرتشدد گینگ کی طرف کرنے کے لیے دباؤ کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے آرٹیکل 5 سمیت آئین کے دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی، ان پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کرے گی اور انہیں مثالی سزائیں دلانے کو یقینی بنائے گی۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین کے دفاع کے لیے ہمارے عزم میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024