• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
Live Election 2024

خیبرپختونخوا: 60 سے زائد آزاد ارکان کا سنی اتحاد میں شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع

شائع February 19, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 60 سے زائد نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد میں شمولیت کے لیے بیان حلقی جمع کروادیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان نے اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں بیان حلفی جمع کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ باقی آزاد ارکان کو بھی کل صبح تک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بیان حلفی جمع کروانے والوں میں پشاور، مردان، نوشہرہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے ارکان شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025