• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑیں گے اور دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

شائع February 19, 2024
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ووٹرز ٹرن آؤٹ ملکی تاریخ میں ’بے مثال‘ تھا — فوٹو: ڈان نیوز
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ووٹرز ٹرن آؤٹ ملکی تاریخ میں ’بے مثال‘ تھا — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑیں گے اور دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت ملنے کے بعد نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے زور دے کر کہا کہ ’عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ان شااللہ دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔‘

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ووٹرز ٹرن آؤٹ ملکی تاریخ میں ’بے مثال‘ تھا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’سب پر مشکل حالات گزرے ہیں، اللہ پاکستان پر رحم کرے اور دعا گو ہیں کہ جتنے مظلوم لوگ ہیں بالخصوص عمران خان سب جلد عوام کے درمیان ہوں۔‘

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن کے بعد فیصل جاوید روپوش ہوگئے تھے۔

آج پشاور ہائی کورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کی 9 مئی سے متعلق اسلام آباد میں درج مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025