• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

انتخابی عذرداریاں: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا کیلئے ٹربیونلز قائم کردیے

شائع February 19, 2024
الیکشن کمیشن اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کے لیے الیکشن ٹربیونلز قائم کر چکا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
الیکشن کمیشن اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کے لیے الیکشن ٹربیونلز قائم کر چکا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی شکایات کے لیے ٹربیونلز قائم کر دیے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں 5 الیکشن ٹربیونلز قائم کیے ہیں، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ٹربیونل قائم کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں پہلا ٹربیونل جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہے۔ جسٹس محمد نعیم انور مینگورہ ٹربیونل میں درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

ایبٹ آباد سے متعلق شکایات جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ٹربیونل سنے گا جبکہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ٹربیونل جسٹس فصل سبحان پر مشتمل ہے۔

خیبرپختونخوا کا پانچواں ٹربیونل جسٹس کامران حیات پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کے لیے الیکشن ٹربیونلز قائم کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں انتخابی ٹربیونل کے لیے نام اب تک موصول نہیں ہوئے اور الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونل کے قیام کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025