• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورون دھون اور نتاشا دلال کے ہاں پہلے بچے کی آمد جلد متوقع

شائع February 19, 2024

بولی وڈ کے نامور اداکار ورون دھون اور اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں شادی کے تین سال بعد پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔

ورون دھون نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس خوشی کی خبر کے بارے میں آگاہ کیا، جہاں اُنہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی۔

مذکورہ تصویر ورون دھون اور نتاشا دلال کے نئے فوٹو شوٹ کی ہے جوکہ اکثر جوڑے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل کرواتے ہیں۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’وی آر پریگننٹ‘ اور ساتھ ہی دعاؤں کی درخواست کی۔

ورون دھون کی جانب سے خوشخبری کا اعلان کرنے پر بولی وڈ کی نامور شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔

ابھیشیک بچن، ثانیہ مرزا، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا، سدھارت نگھم، کرن جوہر، عالیہ بھٹ، ارجن کپور اور دیگر شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے مبارک باد کے پیغامات لکھے۔

یاد رہے کہ 24 جنوری 2021 کو ورون دھون نے اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال سے شادی کی تھی، کوڈ-19 وبا کی وجہ سے شادی کی تقریب میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024