• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مبینہ دھاندلی پر احتجاج، شیر افضل مروت، شعیب شاہین و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

شائع February 19, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر شعیب شاہین اور شیر افضل مروت سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور عامر مسعود مغل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور ریلی میں شریک 1500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ کوہسار میں یہ مقدمہ مجموعی طور پر 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور باوردی ملازمین کے ساتھ مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا انتظامیہ کے روکنے کے باوجود ریلی نکالی، پریس کلب پہنچ کر نعرے بازی کرتے رہے، دونوں طرف سے ٹریفک بلاک کردی جس کے سبب عوام الناس کو تکلیف اٹھانی پڑی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فرروی کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 17 فرروی (ہفتہ) کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تھا، احتجاج کی قیادت شیر افضل مروت نے کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024