• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: موسم تبدیل ہوتے ہی نئے وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

شائع February 19, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوتے ہی بڑی تعداد میں عوام نئے وائرل انفیکشن ’ایڈینو‘ کا شکار ہونے لگے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے موسم تبدیلی کی وجہ سے شہری نئے انفیکشن کا شکار ہونے لگے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں ایڈینو نامی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈنیو وائرس سے عمومی طور پر عوام نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایڈینو وائرس سے متاثرہ شخص 2 سے 3 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے، غذائیت کی کمی اور عدم احتیاط سے وائرس نمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق ماہرین نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ افراد، دمہ اور ذیابیطس کے مریض بہت زیادہ احتیاط کریں اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور باہر کے کھانوں سے اجتناب کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024