• KHI: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • LHR: Fajr 3:58am Sunrise 5:24am
  • ISB: Fajr 3:57am Sunrise 5:27am
  • KHI: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • LHR: Fajr 3:58am Sunrise 5:24am
  • ISB: Fajr 3:57am Sunrise 5:27am
Live Election 2024

افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مریم نواز

شائع February 18, 2024

پنجاب کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بیورو کریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کو قانون کے مطابق نمٹیں گے، بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون شکنی پر اکسانے والوں کو کھلی چھوٹ دینا تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ افسران گھبرائیں اور نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق فرائض انجام دیں، افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025