• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’باربی‘ سے متاثر ہوکر ’پنک بریابی‘ بنانے والی بھارتی شیف کو تنقید کا سامنا، ویڈیو وائرل

شائع February 18, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ فلم ’باربی‘ سے متاثر ہوکر ’پنک بریانی‘ یعنی گلابی بریانی بنانے والی بھارتی شیف حنا کوثر رَد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلابی رنگ کی بریانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں چاولوں سے لےکر مصالحے، رائتہ اور دیگر تمام چیزوں گلابی رنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہولی فلم ’باربی‘ دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی، ریلیز کے دوران پاکستان سمیت دیگر اداروں نے فلم میں باربی (جس کا کردار اسٹاز مارگٹ روبی نے ادا کیا ہے) اور کین (جس کا کردار اسٹار رائن گوسلنگ نے ادا کیا ہے) کا روپ دھار کر تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔

اس دوران سوشل میڈیا پر تقریباً ہر اداکار، انفلونسر اور یوٹیوبرز نے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

اسی ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے بھارتی شیف/بیکر حنا کوثر نے بھی کچھ نیا کرنے کا سوچا اور ’پنک بریانی‘ بنا لی۔

وائرل ویڈیو میں شیف گلابی رنگ کا مصالحہ اور گلابی رنگ کے چاول دکھا کر کہہ رہی ہیں کہ ’باربی بریانی اچھی لگ رہی ہے نا؟‘

اس کےعلاوہ اسی ویڈیو میں شیف حنا کوثر ایک برتن میں گلابی رنگ کا رائتہ ڈال رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ کیا ہے تو یہ باربی بریانی کا رائتہ ہے، باربی بریانی ہے تو رائتہ بھی باربی ہونا چاہیے نا؟‘

یہ ویڈیو دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بریانی کی توہین ہے‘، کچھ صارفین نے لکھا کہ ’ابھی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں اس سے پہلے میں اپنا فون پھینک دوں‘، ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’میری بریانی کے ساتھ ایسا مزاق کرنے کی ہمت کہاں سے آئی؟‘

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’بریابی، ہم شرمندہ ہیں‘، ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ’اگلی بار باربی نیہاری اور باربی کلچے بھی بنائیے گا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024