• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:51pm
Live Election 2024

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 15 روز کی رخصت پر بیرون ملک روانہ

شائع February 18, 2024

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی کے بیرون ملک روانہ ہونے پر ترجمان آر پی او کا بیان سامنے آگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان آر پی او کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس میں آرپی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، اس پریس کانفرنس سے ایک روز قبل ہی سید خرم علی روانہ ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سید خرم علی 16 فروری کو فیملی کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہوئے تھے اور 2 مارچ کو واپس وطن پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او راولپنڈی نے 14 دن کی چھٹی کی درخواست دی تھی، اُن کا عارضی چارج سٹی پولیس افسر (سی پی او) راولپنڈی کے پاس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025