• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، ملک احمد خان

شائع February 18, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

رہنما مسلم لیگ (ن) ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وتیرہ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں نے کوئی سبق نہیں سیکھا، بیرون ملک سے پرو پیگینڈا مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، ان کی سازش اور ملک دشمن مہم رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تصاویر لگانا قابل مذمت ہے، نگران حکومت بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، ڈسکہ الیکشن کی مثال آپ کے سامنے ہے، یہ حکومت میں ہوں تب بھی انتخابات کے نتائج نہیں مانتے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان انگیز صورتحال بنی ہوئی ہے، کل کی صورتحال کے بعد نفرت اور جھوٹ کی خوفناک مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہمیں آتا ہے، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن یا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نگران حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، اگر آپ نے بروقت کارروائی نہ کی تو صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024