• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
Live Election 2024

الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید

شائع February 17, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معمالے کی جلد از جلد انکوائری کرائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025