• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

لاہور: سلمان اکرم راجا کو گرفتار کر لیا گیا

شائع February 17, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کوگرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجا کو پی ٹی آئی کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے، لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری تھا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے جیل روڈ پر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان اکرم راجا کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

قبل ازیں، صبح ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور پولیس امن و امان اور شہریوں کی حفاظت کے لیے الرٹ ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ نقص امن کا باعث بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے لاہور کے حلقے این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، اور ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024