• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

گجرات: جرم چھپانے کیلئے شاگرد کے قتل میں ملوث استاد فرار، 2 ملزمان گرفتار

شائع February 17, 2024
—شٹر اسٹاک فوٹو
—شٹر اسٹاک فوٹو

گجرات پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مرکزی ملزم قاری ایوب لڑکے کا استاد تھا جوکہ تاحال مفرور ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، استاد قاری ایوب نے جرم چھپانے کے لیے مبینہ طور پر شاگرد کو زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔

بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ مقتول بیٹے نے استاد کو دوسرے لڑکے سے غیراخلاقی حرکت کرتے دیکھا تھا، اپنا جرم چھپانے کیلیے استاد نے بیٹے کو قتل کیا۔

تھانہ ککرالی پولیس نے مقتول لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں استاد سمیت 3 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم قاری ایوب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024