• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

شائع February 16, 2024
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جماعت اسلامی، جے یو آئی اور محمود خان اچکزئی نے بھی احتجاج کیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جماعت اسلامی، جے یو آئی اور محمود خان اچکزئی نے بھی احتجاج کیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، بڑے پیمانے پر جن کا حق بنتا ہے ان کے نتائج تبدیل کیے گئے، آئندہ آنے والی نسلوں کو ان حالات کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جماعت اسلامی، جے یو آئی اور محمود خان اچکزئی نے بھی احتجاج کیا ہے جبکہ آفتاب شیر پاؤ نے ہماری بات سنی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں اتحاد سے انکار کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025