• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت

شائع February 16, 2024
—. فائل فوٹو
—. فائل فوٹو

ماڑی پیٹرولیم نے بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ماری پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس دریافت کرنے کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری 2024 کو ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی تھی۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی، شیوا 2 کنویں سے تقریبا 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی ، کنویں کی کھدائی 4 ہزار 577 میٹر تک ہوئی تھی، نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024