• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

فارم 45 میں جیتنے والے پی ٹی آئی امیدوار فارم 47 میں ہار گئے، ترجمان پی ٹی آئی کا دعویٰ

شائع February 16, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو:پی ٹی آئی ایکس
— فوٹو:پی ٹی آئی ایکس
— فوٹو: پی ٹی آئی ایکس
— فوٹو: پی ٹی آئی ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے ہماری 85 سیٹیں دھاندلی کرکے چھین لی گئیں، فارم 45 میں جیتنے والے پی ٹی آئی امیدوار فارم 47 میں ہار گئے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم تھا مگر ووٹ زیادہ نکلے، یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، فارم 45 میں جو امیدوار جیت گئے تھے وہ فارم 47 میں ہار گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو دھاندلی کے ویڈیوز بطور ثبوت دکھا رہےہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے دعویٰ کہ پنجاب میں155نشستیں جیتیں، 55 دی گئیں، ریحانہ ڈار رات تک جیت رہی تھیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہیں، الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، الیکشن مہم میں ہر روز ہمارے ورکرز کو اٹھایا جارہا تھا، الیکشن مہم میں ہر روز ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا تھا، عوام نے 8 فروری کو بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

عالمی میڈیا دنیا کو بتائے پاکستانی عوام کو حق حکمرانی سےمحروم رکھاجارہا ہے، سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، 8 فروری کو عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ دیے، عوام نے تاریخی ووٹ دیا جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جمہوریت پر کھلا حملہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جعلی نتیجے بنانےہیں تو الیکشن کا کیا فائدہ؟ اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ سے جیت رہا تھا، عوام نے ہمارے امیدواروں کے انتخابی نتائج یاد رکھے اور ووٹ دیا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا، عوام نے تاریخی ووٹ دیے، خراج تحسین پیش کرتے ہیں، الیکشن سے قبل پارٹی کا نشان لیکرعوام کو مشکل میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے لے کر آر او آفس تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی، عوام نے ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات یاد رکھ کر ووٹ دیے، الیکشن سے پہلےانتخابی نشان لیکرعوام کو مشکل میں ڈالا گیاتھا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا،رات کے اندھیرےمیں مینڈیٹ چوری کیا، عالمی میڈیا دنیا کو بتائے پاکستانی عوام کو حق حکمرانی سےمحروم رکھاجارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیاگیا، عالمی میڈیا دنیا کو بتائے پاکستانی عوام کو حق حکمرانی سےمحروم رکھاجارہا ہے۔

ریحانہ ڈار کا خواجہ آصف کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج

پی ٹی آئی امیدوار ریحانہ ڈار نے کہا کہ مجھے بالوں سے گھسیٹا گیا، خواجہ آصف سے مل کر مجھ پر ظلم کیا گیا، میں اس ظلم کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں، میرا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ایک گھریلو خاتون ہوں، یہ میرا نہیں، بانی پی ٹی آئی کا ووٹ تھا، میں الیکشن جیت گئی تھی، مجھ پر تشدد ہوا،مجھے دھکے دیےگئے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے ڈی پی او کے ساتھ مل کر مجھ پر ظلم کرایا، ڈی پی او اور آر پی او کی جانب سےمجھ پر ظلم کیا گیا، سیالکوٹ کے عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ڈی پی او اور آر پی او کی جانب سےمجھ پر ظلم کیا گیا، کسی کی ماں اور کسی کی بیٹی پر ظلم نہ کرو، ماں کی بدعا عرش تک جائےگی۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ کسی کی ماں اور کسی کی بیٹی پر ظلم نہ کرو،ماں کی بددعا عرش تک جائےگی، میں چیلنج کرتی ہوں میرے ساتھ دوبارہ الیکشن لڑیں،خواجہ آصف سے مل کر مجھ پر ظلم کیا گیا، میں ظلم کےخلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں، میرا سیاست سےکوئی تعلق نہی، گھریلو خاتون ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوشین افتخار اگر ڈسکہ کی بیٹی تھی تو میں سیالکوٹ کی ماں ہوں، الیکشن کمیشن مجھے بھی ویسا ہی انصاف دے جو نوشین افتخار کو دیا تھا، دوبارہ الیکشن لڑنے کےلیے بھی تیار ہوں، نوشین افتخار ڈسکہ کی بیٹی ہے تو میں سیالکوٹ کی ماں ہوں، الیکشن کمیشن مجھے بھی ویسا ہی انصاف دے جو نوشین افتخار کو دیا تھا۔

اس موقع پر خرم شیر نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم 5ویں نمبر پر تھیں لیکن اسے نشستیں دی گئیں، سندھ کے جن علاقوں سےپیپلزپارٹی جیت رہی تھی وہاں کےنتائج جاری ہو رہے تھے، ایم کیو ایم کراچی میں تباہی کی ذمہ دار ہے، ایم کیو ایم کو کراچی کی سیٹیں تحفے کی شکل میں دی گئیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کےتمام نتائج فارم 45 کے تحت جاری کیے جائیں، کسی بھی الیکشن میں فارم 45 بنیادی دستاویز ہے، انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کا سادہ حل فارم 45 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خان صاحب نے پاکستانیوں سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ اس فراڈ الیکشن کے خلاف باہر نکلیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024