• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل کے باعث لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے، جسٹس شاہد کریم

شائع February 16, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتےہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں اور ریمارکس دیے کہ پی ایس ایل کے باعث لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہر میں سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کل (17 فروری کسے) شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کی سکیورٹی سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پی ایس ایل کے باعث اسموگ کے تدراک کے لیے اقدامات بے اثر ہوگئے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پی ایس ایل کے باعث لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے، سٹرکوں پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔

قبل ازیں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے وکیل کیفے نے کہا کہ جوہر ٹاؤن والے کیفے پارٹ ٹائم کام کرتے ہیں، ڈیڈ لائین کے لیے ایک گھنٹے کا وقت بڑھا دیا جائے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایس ایل دوبارہ شروع ہو رہا ہے، دوبارہ سے پچھلے سالوں کی طرح سب کچھ خراب ہو رہا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اس پر درخواست دائر کریں، میں اسٹے دے دوں گا۔

جس پر ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ میں پیر کو اس حوالے سے درخواست دائر کر دوں گا، اس کےعلاوہ پارک اور ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے وکیل نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کیا تھا کہ ایک درخت کاٹنے کے بدلے میں 3 نئے درخت لگانے ہوں گے، اب تک 300 درخت اس معاہدے کے تحت لگ چکے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں رانگ پارکنگ کے حوالے سے بھاری جرمانے کیے جائیں، سوشل میڈیا پر گھروں میں پودے لگانے کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہیٹ ویو اور اسموگ کی روک تھام کے لیے میڈیا پر اشتہار چلانے چاہیے۔

بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک سماعت ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024