• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلوچستان: این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ

شائع February 16, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہوئی۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق ضلع کوہلو کے این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

دونوں حلقوں میں 8 ہزار 2 سو 63 رجسٹرڈ ووٹرز تھے، حلقے کے تمام 7 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی احساس قرار دیا گیا ہے۔

تمام پولنگ اسٹشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سیکیورٹی خدشات کے باعث 8 فروری کو ان سات پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل نہ ہوسکا تھا۔

این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی جبکہ پی بی 9 سے پیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ مری کامیاب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024