• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
Live Election 2024

عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک انصاف کے ساتھ چلنے سے معذرت

شائع February 15, 2024

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چلنے سے معذرت کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری جنرل اے این پی میاں افتخارحسین نے بیان دیا ہے کہ اے این پی کی قیادت سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے رابطہ کیا، اے این پی کا مؤقف یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور ہمیں ہرایا گیا، پختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ ان حالات میں تحریک انصاف کے ساتھ بحیثیت جماعت مذاکرات موزوں نہیں ہیں، اے این پی انتخابات میں دھاندلی، نتائج میں تبدیلی اور پیسوں کے استعمال کے خلاف احتجاج کا اعلان کر چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025