• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

نصف صدی بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی کا خلائی مشن چاند کیلئے روانہ

شائع February 15, 2024
فوٹو: اسپیس ایکس
فوٹو: اسپیس ایکس
فوٹو: ناسا
فوٹو: ناسا

نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی نے اپنا خلائی مشن چاند پر بھیج دیا ہے۔

امریکی نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین (Intuitive Machines) کا اوڈیسیئس (Odysseus ) نامی خلائی جہاز ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے تیار کردہ فالکن 9 راکٹ کے ذریعے آج ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر فلوریڈا سے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوا۔

اگر اوڈیسیئس خلائی جہاز کامیابی سے اپنا مشن مکمل کر لیتا ہے تو انٹیوٹوو مشین تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی بن جائے گی۔

اس سے قبل کوئی بھی نجی کمپنی چاند پر اپنا خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے، تاہم امریکا، روس، چین اور انڈیا کی سرکاری ایجنسیاں اپنے اپنے مشن کامیابی سے چاند پر اتار چکی ہیں۔

اوڈیسیئس نامی روبوٹک خلائی جہاز چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کرے گا، جہاں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہاں پانی کا کوئی ذریعہ ہو سکتا ہے۔

یہ دوسرا کمرشل مشن ہے جسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مالی اعانت فراہم کی ہے۔

نجی کمپنی کی جانب سے چاند پر مشن بھیجنے کی یہ تیسری کوشش ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر خلائی جہاز چاند کے قریب پہنچ جائے گا، خلائی جہاز کا مقصد چاند کے قریب قطب جنوبی سے تقریباً 186 میل دور اترنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024