• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا

شائع February 15, 2024
عمر ایوب خان— فائل فوٹو :
عمر ایوب خان— فائل فوٹو :
—فائل فوٹو:ٹوئٹر
—فائل فوٹو:ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب ہوں گے جبکہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے امیدوار عاقب خان ہوں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہے ہیں، امید ہےقومی اسمبلی میں ہمارا وزیراعظم آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھ کر قانونی جنگ لڑیں گے، بچہ بچہ جانتا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن ہوا، تمام سیاسی صورتحال بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں عمر ایوب خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18ہری پور سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے ایک لاکھ 92 ہزار 948 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز ایک لاکھ 12 ہزار 389 ووٹ لے سکے تھے۔

عمر ایوب خان سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے صاحبزادے اور سابق فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے پوتے ہیں، وہ 17 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

11 ستمبر 2018 کو عمران خان کی حکومت میں عمر ایوب خان کو وفاقی وزیر توانائی مقرر کر دیا گیا تھا، بعد ازاں، 16 اپریل 2021 کو عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور مقرر کردیا گیا تھا۔

27 مئی 2023 کو عمران خان نے اسد عمر کی جانب سے استعفے کے بعد عمر ایوب خان کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024